کر نول19؍نومبر(اعتمادنیوز)برقی ٹرانسفارمرکی منظوری کے لئے رشوت
لیتے ہوئے گرفتارشدہ ٹرانسکواے ای مسٹروی کرشنپاکوکرنول اے سی بی کورٹ جج
مسٹرپرسادراجونے دوسال کی سزائے قیدسناتے ہوئے 1500روپئے جرمانہ عائدکیا
ہے۔واضح ہوکہ ضلع اننت پور ہندوپورکے علاقہ میں بلم پلی سے تعلق رکھنے
والے14کسانوں نے اپنی اراضی کے لئے درکاربرقی سربراہی کے لئے ایک
زائدٹرانسفارمرنصب کرنے کے لئے اے ای
مسٹروی کرشنپا سے درخواست کی تھی،جس
پراے ای نے 12ہزارروپئے رشوت طلب کیاتھا۔مذکورہ کسانوں نے اس کی شکایت اے
سی بی عہدیداروں کوکی تھی،جس پراننت پوراے سی بی عہدیداروں نے
13؍ستمبر2011ء کو اے ای کوکسانوں سے6ہزارروپئے لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں
گرفتارکرکے عدالت روانہ کیاتھا۔آج جرم ثابت ہونے پرکرنول اے سی بی کورٹ جج
مسٹرپرسادراجو نے اے ای وی کرشنپاکودوسال کی سزائے قیدسناتے ہوئے 15سوروپئے
جرمانہ عائدکیاہے۔